• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد دھماکا، وقار مہدی کا اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سابق سینیٹر وقار مہدی نے حیدرآباد میں گذشتہ روز گیس سیلینڈر دہماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس طرح کے حادثات کا ذمہ دار آئل اینڈ گیس ریگیولٹری اتھارٹی (اوگرا) ہے۔ ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ ملک بھر میں جاری غیر معیاری گیس سیلنڈرز کی خرید و فروخت اور استعمال کی روکتھام کے حوالے سے اوگرا کا کردار شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ بطور سینیٹر انہوں نے اِس معاملے کو ایوانِ بالا اور اس کی متعلقہ قائمہ کمیٹی میں متعدد بار اٹھایا تھا، مگر اوگرا کے افسران کا رویہ مجرمانہ حد تک غیرذمہ دارانہ ہے، جو کسی کے آگے خود کو جوابدہ نہیں سمجھتے۔

ملک بھر سے سے مزید