• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ مجیب کے حق میں عمران کا بیان، متضاد بیانات، پیچھے ہٹنے کی کوشش، حکومت

لاہور،اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی 1971 سے متعلق ویڈیو پر پی ٹی آئی مشکل میں آگئی۔بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سےشیخ مجیب الرحمن پوسٹ پر پی ٹی آئی کےمتضاد بیانات سامنے آگئے ۔چند روز قبل اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا پر سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ مجیب اور سابق صدر پاکستان یحییٰ خان سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کا معاملہ اٹھایا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وضاحتیں دینے کی نوبت آگئی۔ تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا کا سربراہ امریکا میں ہوتا ہے، تفتیش کرینگے ویڈو کس نے اپ لوڈ کی ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان کا کہنا ہے ویڈیو کے بارے میں عمران خان کو کچھ پتا نہیں،آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی، جبکہ زین قریشی کا کہنا تھاکہ جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں رئوف حسن نے کہا کہ انہیں تفتیش کرنی پڑے گی کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ مجیب الرحمان والی ویڈیو کس نے اپ لوڈ کی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آئندہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جو بھی مواد شیئر ہو گا وہ ان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو گا۔رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شیخ مجیب الرحمان والی ویڈیو ری شیئر کی، انہوں نے یہ کام اپنی ذاتی حیثیت میں کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ویڈیو کی انکوائری کرانے کے اعلان کے بعد رؤف حسن اسے دیکھنے سے بھی انکاری ہو گئے اور کہا کہ انہوں نے تو ابھی یہ ویڈیو خود بھی نہیں دیکھی۔
اہم خبریں سے مزید