کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیویارک میں پاکستان بھارت میچ جیسے جیسے قریب آرہا ہے میچ کے ٹکٹوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔عام شائقین کے لئے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں اور بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے9جون کوہونے والے میچ کے لئے ڈائمنڈ کلب کے 6 ہاسپٹلٹی پیکج رکھے ہیں۔جس میں ڈائمنڈکلب،کیباناس،پریمیم کلب لاؤنجز،کارنر کلب، پویلین کلب اور باؤنڈری کلب شامل ہیں۔سب سے مہنگےڈائمنڈ کلب کے ایک ٹکٹ کی قیمت 27 لاکھ 80 ہزارروپے سے زائد مقرر کی گئی ہے۔ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ ہولڈرکو میچ کا بہترین منظر دیکھنے کو ملے گا۔ڈائمنڈ کلب میں کھانے پینے کی اشیاء،سمیت کرکٹ کےلیجنڈزکےساتھ ملاقات کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔پریمیئم کلب کے ٹکٹ کی قیمت 6 لاکھ 95 ہزار پاکستانی ،کارنرکلب کے ٹکٹ کی قیمت 7 لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر تین کلبز کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ ڈائمنڈ کلب، پریمیئم کلب اور کارنرکلبز کے ٹکٹ شائقین خرید سکتے ہیں۔