اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ معمر بیوہ خاتون دوران سفردم توڑ گئی ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے نیسکام چو ک میں موٹر سائیکل سوار محمد عابد ہائی ایس پی 5521کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا ۔ متوفی وزارت دفاع کا ملازم بتایا جاتا ہے۔تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون تھری سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ پولیس کے مطابق متوفی کا نام محمد انور خان ولد نور خان سکنہ بنو ں بتایا جاتا ہے ۔تھانہ کھنہ کے علاقے مروہ ٹاؤن میں65 سالہ شخص ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا ۔ہزارہ ایکسپریس میں کراچی سے آنے والی معمر بیوہ خاتون دوران سفردم توڑ گئی۔ تھانہ ریلوے سٹیشن راولپنڈی کے اے ایس آئی محمد اسلم نے بتایاکہ65سالہ رخسانہ جان اپنے بھائی غلام حبیب کے ہمراہ آبائی علاقہ حویلیاں جارہی تھی کہ دوران سفر انتقال کرگئی۔