اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث پچھلے چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار بالائی/ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے ۔