• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو ’’نشان پاکستان‘‘ سے نوازا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ’’نشان پاکستان‘‘ کا ایوارڈ عطا کر دیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سینئر حکام موجود تھے۔ پرنس رحیم کو ایوارڈ کمرشل بینکنگ، مائیکرو فنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید