• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اقتصادی کونسل کی نوٹیفکیشن پر وزیراعظم نظر ثانی کریں، رضا ربانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے جو نوٹیفکیشن قومی اقتصادی کونسل کے بارے میں جاری کیا ہے اس پر وزیراعظم صاحب کو نظرثانی کرنی چاہیئے،ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ1973 کے آئین کے آرٹیکل 156(I) (B)کے مطابق چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ ا س اقتصادی کونسل کے رکن ہیں،آئین کے تحت وفاقی ممبران وزیراعظم صاحب نے نامزد کرنے ہیں،یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ وزیراعظم نے جو4 ممبران نامزد کیئے ہیں ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ان چار ممبران کے علاوہ پانچ وفاقی ممبران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔1973 کے آئین کے آرٹیکل 156 کے مطابق قومی اقتصادی کونسل ذمہ دار ہے کہ وہ تمام تر اقتصادی حالا ت کا جائزہ لے اور اپنی تجاویز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پیش کرے۔اقتصادی کونسل کو چاہیئے کہ وہ اس امرکو یقینی بنائے جہاں تمام علاقائی اکائیاں متوازی طور پر پروان چڑھیں ، لیکن نوٹی فیکشن میں صرف پنجاب کو اولیت حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید