• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن دھرنے پر طاقت کااستعمال غیرآئینی ہے‘ پشتونخوالائرزفورم

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا لائرز فورم کا ماہانہ اجلاس سینئر معاون سیکرٹری حسن یار خان مندوخیل کی صدارت میں ہواجس میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور حضرت عمر ایڈووکیٹ اور سیکرٹری برائے قانونی امور حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی فعالیت کا ایجنڈہ زیر بحث لانے کے ساتھ چمن دھرنے پر جاری جارحیت کی مذمت کی گئی شرکا نے چمن مسئلے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے حکومت اپنے عوام کو امن اور روزگار دینے کا پابند ہے پر امن احتجاج ہر شہری آئینی ، قانونی ، جمہوری اور بنیادی حق ہے جس کو زور سے نہیں دبایا جاسکتااجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت چمن دھرنے کے مطالبات فوری تسلیم کرے ۔
کوئٹہ سے مزید