پشاور (جنگ نیوز) پشاور کے نجی ہسپتال میں جاری اٹھ روزہ سیمولیشن ویک اختتام پذیر ہوگئی جس کا مقصد شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو مختلف شعبوں میں تربیت دینا تھی۔ سیمولیشن ویک میں 300 سے زائدڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر ورکرز نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء الحق، وائس چانسلر گندھارا یونیورسٹی پروفیسر اعجاز الحسن، چیئرمین آر ایم ائی پروفیسر ڈاکٹر محمد رحمٰن، سی ای او آر ایم آئی شفیق الرحمٰن، ڈین آر ایم آئی ڈاکٹر بختیار زاہد، ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر اقبال واحد، ڈاکٹر وقار عالم جان، ڈاکٹر جنید سرفراز ڈین ایل ار ایچ اور پروفیسر ڈاکٹر مقداد علی خان شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال واحد نے کہا کہ ایک ہفتے جاری رہنے والے سیمولیشن ویک میں سات ورکشاپس اور آٹھ سیشنز ہوئے ۔ سیمولیشن ویک میں پیڈز، گائنی، الٹراساونڈ، کارڈیک انٹروینشن، بی ایل ایس، اور اے سی ایل ایس سے جڑے ڈاکٹرز کو تربیت دی گئی۔