• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ایکنک کی تشکیل نو کردی؛ خود سربراہ ہوں گے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک ) تشکیل دے دی۔

ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے۔ نگران دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیرخزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں۔سابقہ اتحادی دور میں اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔سابقہ اتحادی دورمیں مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ تھے۔ اس مرتبہ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو سر براہ بنا نے کی بجا ئےخود اس کمیٹی کی سر براہی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوتشکیل شدہ 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ‘وفاقی وز یر خزانہ محمد اورنگزیب ‘ وزیرمنصوبہ بندی ا ورقیات احسن اقبال شامل ہیں۔ پنجاب سےصوبائی وزیرمریم اورنگزیب اورسندھ سے وزیر آبپاشی جام خان شورو ارکان میں شامل ہیں۔ خیبرپختونخواہ سے مشیرخزانہ مزمل اسلم ایکنک کے ارکان کا حصہ ہیں۔

بلوچستان سےصوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی ایکنک کے رکن مقرر کئے گئے ۔ خصوصی دعوت پر جو سات ممبران شرکت کریں گے ان میں ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ‘ سیکرٹری اقتصادی امور ‘ سیکرٹری فنا نس ڈویژن ‘ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ‘ چیئر مین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب ‘ چیئر مین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ سندھ ’ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا اورایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن نے ایکنک کی تشکیل نو کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔

اہم خبریں سے مزید