کراچی( اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حالیہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی خواہش پر بنایاگیا ہے جس میں غریب عوام ، ملازمت پیشہ اور مزدور طبقے کو نظرانداز کیا ہے، حکومت کی ترجیحات میں اشرافیہ صف اول ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی کا اظہار ملازمت پیشہ لوگوںکا استحصال اور مالی مشکلات کے باعث تعلیم اور صحت کےشعبے کونظرانداز کرکے کردیا ہے، وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں غربت سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بات نہیں کی۔ بجٹ میں صرف اس بات پرزور دیا گیا ہے کہ معاشی نمو اور استحکام کیسے قائم کیا جائے۔