• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 بچوں کی ہلاکت: وزیراعلیٰ مریم ساہیوال ہسپتال پہنچ گئیں

لاہور،ساہیوال(خصوصی نمائندہ،نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 13بچوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ پر غمزدہ خاندانوں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئیں اور سانحہ پر خود معذرت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ایم ایس، اے ایم ایس اور ایڈمن آفیسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ، سا نحہ کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین کرکے نشان عبرت بنانے کا حکم دیا۔ پرنسپل،ایم ایس ،2ڈاکٹر گرفتار تاہم ساتھیوں کے احتجاج پر رہا کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہو ئیں،وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہسپتال میں چار گھنٹے طویل انکوائری اجلاس ہوا۔

اہم خبریں سے مزید