• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد قتل، مختلف علاقوں سے ہسپتال لائے گئے 4 لاوارث مریض چل بسے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 6افراد جان کی بازی ہارگئے ۔2افراد کوقتل کیاگیا جب کہ دیگر 4افراد جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ مختلف علاقوں سے علاج معالجے کے لئے ہسپتال لائے گئے جہاں وہ انتقال کرگئے ۔تھانہ سٹی کو محمد اقبال نے بتایا کہ میرے بیٹے بلال احمد نے فون پر اطلاع دی کہ عمر ارشادجو تقریبا ً3دن قبل ملازمت کے سلسلہ میں اپنے گاؤں سے راولپنڈی آیا تھا کو کسی نے جلا کر اس کی نعش مریڑ پُل کے قریب ذبحہ خانہ کی دیوار کے ساتھ پھینک دی ۔تھانہ رتہ امرال کو بلال پرویز نے بتایا کہ میں اور چچا زاد بھائی احمد رضاڈھوک منگٹال قبرستان کے ساتھ والی گلی میں جا رہے تھے کہ اچانک ثناء اللہ، یوسف خان اور منیر آگئے انھوں نے ہمارے ساتھ لڑنا شروع کر دیا ۔ثناء اللہ بھاگ کر گیا اور تھوڑی دیر بعد مسلح چھری ہو کر آگیا اس نے آتے ہی وار چھری احمد رضا پر کیا ۔ یوسف خان نے احمد رضا کے بائیں بازو پر کاٹ لیا اور منیر نامی شخص نے مجھے مکوں سے مارنا شروع کر دیا ۔ احمد رضا ہسپتال زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا ۔ادھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج 3نامعلوم افراد دم توڑ گئے ۔پولیس کے مطابق دو افراد تھانہ گنج منڈی جب کہ ایک تھانہ روات کے علاقہ سے ہسپتال منتقل کئے گئے تھے جو دوران علاج معالجہ چل بسے۔ ایک نامعلوم شخص جسے تھانہ سٹی کے علاقہ سے ہسپتال لایا گیا تھا وہ بھی دم توڑگیا۔
اسلام آباد سے مزید