• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کو عید کے پہلے دو روز رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو عیدکے پہلے2دن رشتہ داروں سے خصوصی ملاقاتکی اجازت دے دی گئی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے صوبہ بھرکی تمام جیلوں کےسپرنٹنڈنٹس کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید کے پہلے اور دوسرے دن پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں ،حوالاتیوں ،خواتین اور نوعمر اسیروں کی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک خصوصی ملاقات کیلئے انتظامات کئے جائیں۔سپرٹینڈنٹس کوکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے خصوصیانتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ قیدیوں کے ملاقاتیوں کوچیکنگ کے بعدکھانا جمع کروانے کی اجازت بھی دی جائے۔جیلوں کے سپرنٹنڈنٹمخیر حضرات سے قربانی کاگوشت وصول کر کے قیدیوں کے ڈنر کا بندوست کریں۔ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے خصوصی ملاقات کے انتظامات کی نگرانی کی جائے گی۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن صرف اسیروں کے فیملی ارکان کو ملاقات کی اجازت ہوگی،دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کیلئے آنے کی تکلیف نہ کریں۔
اسلام آباد سے مزید