• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار، گاڑی کے قریب نصب بم دھماکا، باپ بیٹے سمیت 4 جاں بحق

پاراچنار(ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا اور قریب سے گزرنے والی سواریوں سے بھری گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی‘ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار باپ بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے مسافر گاڑی مکمل طور تباہ ہو گئی۔ واقعہ سنٹرل کرم میں تیندو کے قریب کوڑم روڈ پر پیش آیا ۔ یہ تمام افراد قربانی کا جانور خریدنے اور عید کی خریداری کے لیے صدہ جارہے تھے۔ قبل ازیں لوئر کرم کے علاقہ ساتین میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں حبیب اور شیرین کو قتل کردیا۔
اہم خبریں سے مزید