• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14سال بعد ارون دھتی رائے کیخلاف مودی حکومت کا مقدمہ، شدید تنقید

ممبئی (اے پی پی)بھارت میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے معروف مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف 2010میں انکی طرف سے کی گئی ایک تقریر کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت مودی حکومت کی طرف سے مقدمہ چلانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرد پوار نے ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ طاقت کے غلط استعمال کے سوا کچھ نہیں ہے۔ہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ارون دھتی رائے کے علاوہ کشمیری اسکالر شیخ شوکت حسین کے خلاف بھی مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔رائے اور حسین نے 21 اکتوبر 2010 کو نئی دہلی میں ”آزادی - واحد راستہ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں تقاریر کی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید