• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور عید قربان‘ گیارہ ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں

پشاور (لیڈی رپورٹر) ڈبلیو ایس ایس پی نے عیدالاضحی صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا، آپریشن کمشنر پشاور وسی ای او ڈبلیو ایس ایس پی ریاض محسود کی مجموعی نگرانی میں مکمل کیا گیا ، تھے۔تین روزہ آپریشن میں 2559اہلکاروں نے حصہ لیا، 900سو واٹر سپلائی اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود رہے۔ عملے میں ڈبلیو ایس ایس پی کے 2486 اور 73آؤٹ سورس اہلکارتھے۔دو دنوں میں مجموعی طور شہر بھر سے قربانی کے جانوروں کی 11ہزار ٹن آلائشیں اور باقیات اٹھائی گئیں۔ 679چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اور باقیات اٹھائی گئیں، ڈبلیو ایس ایس پی فلیٹ کی 344 گاڑیوں کے علاوہ کرایہ پر 335 گاڑیاں حاصل کی گئی تھیں۔ آپریشن میں چھوٹی بڑی مشینری بھی استعمال کی گئی۔ گلی محلوں سے چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھا کر عارضی ٹرانسفر سٹیشن اور کلیکشن پوائنٹس منتقل کی گئیں جہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے ڈمپنگ سائٹ لیکر جاکر تلف کی گئیں، شہر بھر میں 23 ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے گئے تھے ڈمپنگ سائٹ میں دو سو فٹ لمبا اور سو فٹ چوڑا گڑھا کھودا گیا تھا جس میں آلائشیں تلف کر کے سپرے کے بعد مٹی سے ڈھانپی گئیں۔ شہر بھر اور ڈمپنگ سائٹ جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا، ٹرانسفر سٹیشنوں اور ڈمپنگ سائٹ کے علاوہ مختلف مقامات پر سپرے کیا گیا ہے۔مینجمنٹ حکام عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے، پانچوں زونز میں ٹیمیں مانیٹرنگ کرتی رہیں۔ زون اے میں 489، زون بی میں 782، زون سی میں 616، زون ڈی میں 374 اور زون ای میں 298 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ڈبلیو ایس ایس پی فلیٹ میں 146 سوزوکی، 41 منی ڈمپرز، 28 بائیک لوڈرز، سات چھوٹے، 29 بڑے ٹریکٹرز، 35 کمپیکٹرز، 10 شاؤلز اور 37 ملٹی لوڈرز آرم رولز جبکہ آؤٹ سورس فلیٹ میں 51 شاؤلز، 112 ڈمپرز، 163 بڑے ٹریکٹرز، 9 ایکسکیویٹرز شامل تھے۔ عملے میں 1153 سنیٹری ورکرز، 636 کٹھہ قلی، 89 سپروائزرز، 334 ڈرائیورز، 203 ہیلپرز اور 71 میونسپل انسپکٹرز شامل تاہم وزیراعلیٰ نے عید سے قبل ڈبلیو ایس ایس پی کے دیرینہ مسائل حل کئے، ملازمین کو بقایاجات ادا کئے گئے، بجلی بلوں اور تیل کے لئے رقم جاری کی، ملازمین کو ویدر الاؤنس اور اوور ٹائم ادا کیا جبکہ تیل کے لئے بھی پیسے جاری کئے۔ دوسری طرف عید سے قبل عوامی آگاہی کے لئے مہم چلائی گئی اور لوگوں کو ان کلیکشن پوائنٹس کا بتایا گیا کہ انہیں کہاں آلائشیں پھینکنی ہیں، منتخب نمائندوں اور علماء کی خدمات سے بھی استفادہ کیا گیا ہر نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں، ڈبلیو ایس ایس پی اہلکاروں اور واش کمیٹی کے ممبران نے آگاہی سیشن منعقد کئے اور لوگوں کو تعاون کی اپیل کی۔ اسی طرح عید سے قبل نماز جمعہ کے خطبہ اور عید کے خطبہ میں علماء کے ذریعے آگاہی پھیلائی گئی اس مقصد کے لئے علماء میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے تھے جبکہ بڑی اور مرکزی مساجد کے خطیبوں سے اجلاس بھی کئے گئے۔شہر بھر میں کلیکشن پوائنٹس اور گنجان علاقوں میں آگاہی بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔محفوظ طریقے سے آلائشیں اٹھانے کے لئے عید سے قبل لوگوں میں بڑے سائز کے تھیلے تقسیم کئے گئے
پشاور سے مزید