• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے تحفظ کے لئے پشاور میں سیمینار کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کارکن صحافیوں کے تحفظ کے لئے پشاور میں سیمینار میں خیبر پختونخوا میں وفاق کی طرز پر قانون سازی اور اس پر موثر عملدرآمد پر زور دیا گیا۔سیمینار میں پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے سید ایوب شاہ، اےاین پی کی ایم پی اے شگفتہ ملک ، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فداگل ایڈوکیٹ، قومی وطن پارٹی کے ترجمان شکیل وحیداللہ، جے یو آئی اے جلیل جان، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر سرفراز خان، وومن ایمپاورمنٹ کمیشن کی لبنی ایڈوکیٹ، عورت فاؤنڈیشن کی فروا ، ایس پی وقاص رفیق ، خیبر یونین اف جرنلسٹس کے صدر ناصر حسین ، پشاور پریس کلب عہدیداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔سیمینار کے شرکاء نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے خیبرپختونخوا میں موثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ خیبرپختونخوا کے صحافی گذشتہ دو دہائیوں سے فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں فرائض کی انجام دہی میں مشکل حالات کا سامنا ہے
پشاور سے مزید