• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کا نوابشاہ کا 4 روزہ دورہ‘عید منائی‘ وزیر اعلیٰ کی ملاقات

نوابشاہ (بیورورپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ملاقات‘ عید کی مبارک باد دی‘ صوبہ سندھ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدرمملکت عید منانے کے لیے چار روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچے جہاں انہوں نے زرداری ہاؤس میں نماز عید ادا کی‘وزیراعلیٰ سے ملاقات کے موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قوم عید الاضحی پر ضرورت مندوں کی مدد کرے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرے ‘آصف علی دردانی نے بالو جا قبا قبرستان میں اپنے والد حاکم علی زرداری اور والدہ سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورچادر چڑھائی۔

ملک بھر سے سے مزید