• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد سے رابطہ

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم د شہباز شریف نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید پر مبارکباد پیش کی،وزیراعظم نے پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کے لیے صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور امارات کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا، وزیراعظم اور کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کے درمیان عید کے موقع پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
اہم خبریں سے مزید