اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور کہا کہ افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں، وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی ، وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔