سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) منگلی تھانے کی حدود چک نمبر 5 میں لڑاکا کتوں کے مابین مقابلہ دوران مقابلہ کتوں پر بازی لگانے والے شاہ اور چاکرانی گروپ کے درمیان تصادم آتشی اسلحہ اور ڈنڈوں کا ازادانہ استعمال نتیجے میں ایک جواری واجد پوٹو گولی لگنے سے موقع پر ہلاک جبکہ 13جواری جن میں امجد چاکرانی۔ انب چاکرانی اور غلام مجتبی عرف فوجی فیض محمد چاکرانی وغیرہ شامل بتائے جاتے ہیں زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی سمیت تمام زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کر دیا اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 افراد کو سیریس حالت میں نوابشاہ ریفر کردیا گیا ہے۔ علاقہ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔