لاہور(ایجنسیاں)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پرویزالٰہی کو لاہورہائی کورٹ سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی‘جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت پراسکیوشن نے پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کر لی اور درخواست ضمانت واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔