اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے نئے این ایف سی ایوارڈ کی فوری تشکیل کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ چودہ سال سے آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آخری نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) کا اعلان پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2010 میں کیا تھا۔ چودہ سال گزر گئے اور این ایف سی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ تشکیل دیا جائے اور اس کا اعلان فوری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 160، آئین کے مطابق ہر پانچ سال بعد ایک نئے ایوارڈ کا اعلان کرنا ضروری ہے۔