• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

راولپنڈی(ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ‘جیل انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا ۔ ملنے کی اجازت نہ مل سکی ۔جمعرات کو پی ٹی آئی کےسینئررہنماوں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کی ‘ملاقات کرنے والوں میں شبلی فراز‘رؤف حسن ‘انتظار پنجوتھا‘خالد خورشید ‘ ثناءاللہ مستی خیل ‘رائےحسن اورسلمان آفتاب شامل تھے ۔ملاقات کےبعد پارٹی رہنما میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس چلے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید