• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سمیت تین افراد قتل، 3 ڈوب گئے، نامعلوم لاش برآمد

اسلام آباد، دولتالہ، گوجر خان، حطار، اٹک (خصوصی نامہ نگار، نمائندگان جنگ )مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سیون ٹو گلی نمبر 43میں قاضی آباد کوٹ ہتھیال کے 28 سالہ مسعود اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔ راولپنڈی کے علاقے 4 نمبر چونگی کے قریب مین گٹر لائن سے ایک نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ تھانہ جاتلی کے علاقے کاک میں نائلہ نامی دوشیزہ کو گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ۔دیرینہ رنجش پر آہدی کے رہائشی 21سالہ اتھلیٹ محمد حفیظ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔گوجرخان کے علاقے میں 35سالہ توقیر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کرتے ہوئے مٹی کے تودے کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء نہاتے ہوئےڈوبنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف واقعات میں مزید تین نوجوان ڈوب گئے۔ملاں منصور کے مقام پر دریائے سندھ میں 24سالہ عمر فاروق نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔خانپور کے دور افتادہ پہاڑی علاقے جب آبشار میں ہری پور کے رہائشی دو نوجوان وصی شاہ اور احمد رضاڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید