• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کے بیان کا نوٹس لیں، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال قید میں رکھنے سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، پی ٹی آئی ترجمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ احسن اقبال کا عمران خان کو 5 سال تک قید میں رکھنے کے حوالے سے بیان عدلیہ کے چہرے پر طمانچہ اور پورے نظامِ عدل کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے مترادف ہے، پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ عمران خان جنگل راج کے ظلم ، سفاکیت اور مکروہ سیاسی انتقام کا نشانہ ہیں۔ عمران خان کی 5 اگست 2023 سے لے کر آج تک جیل میں ناحق قید کسی جرم کا نہیں ، انہیں ظلم و جبر سے جھکانے اور زبردستی سیاست سے بے دخل کرنے کے مکروہ ریاستی منصوبے کا نتیجہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید