• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سپر ایٹ میں بھارت کی ایک اور فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مر حلے میں بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے اپنی پوزیشن مستحکم بناتے ہوئے اپنی سیٹ تقریباً کنفرم کردی ہے۔ بھارت کے197رنز کے ہدف میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 146 رنز بناسکی،اس سے قبل بھارت نے افغانستان کو شکست دی تھی،بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن29، نجم الحسین شانتو40،رشاد حسین24لٹن داس13 شکیب الحسن 11اور محمود اللہ13رنز نمایاں بیٹسمین رہے،بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ ، جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹ لئے جبکہ کلدیپ یادو نے چار اوورز میں صرف19رنز کے عوض تین وکٹ لئے، اس سے قبل بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 197رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنائے،ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 50رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان روہت شرما 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سوریا کمار یادیو 6رنز بنا کر چلتے بنے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسین اور رشاد حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید