• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹیبل ٹینس کا آئندہ ماہ سے سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ سے جونیئر اور سنیئر سطح پر سر گرمیوں کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے تحت جونیئر کھلاڑیوں کے لئے کوچنگ کیمپ لگائے جائیں گےجبکہ سال میں دو جونیئر ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا، ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر عارف ناخدا نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ کراچی نے ماضی میں اس کھیل کو قوی سطح پر نامور مرد اور خواتین کھلاڑی دیئے ہیں ، واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل قومی کھلاڑیوں کو منتخب کیاگیا، اگلے چار سال کے انتخابات میں محمد اسد نیانی چیئرمین،فرید عالم صدر، عارف ناخدا سنیئر نائب صدر اور خزانچی عبید ہادی خان سکریٹری، انجم زیدی،سہیل تحسین جوائنٹ سکریٹریز منتخب ہوئے۔