• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بیراج کے گیٹ پانی میں بھر جانے کا مقدمہ ذمہ داران کے خلاف درج کیا جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی میں ریکاارڈ کرپشن اور سکھر بیراج کی مرمت کے لیے سالانہ بجیٹ میں رکھے گئے کروڑوں روپے مالیت کے فنڈ خورد برد کرنے اور مرمت سور صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 ٹوٹ کر پانی میں بھرگیا ہے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سکھر بیراج کے گیٹ پانی میں بھرجانے کا مقد مہ ذمہ داران کے خلاف درج کرکے ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کا گیٹ ٹوٹنے اور دیگر دروازوں کی مرمت کے نام پر نارا کینال ، روہڑی ، خیرپور ، رائس کینال کا پانی بند کردیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید