لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مری میں جدید بوٹینیکل گارڈن قائم کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ بوٹینیکلگارڈن دس ایکڑ رقبہ پر قائم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس بوٹینیکل گارڈن میں جاپانی سکورہ اور پرفیوم باغات ، جھیل اور پھولوں سے آراستہ سرنگ بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے لیے پلے ایریا، زپ لائن، سکائی برج اور گلو گارڈن کی تفریحات بھی موجود ہوں گی۔