کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بجٹ منظور کرالیا ہےہم اسی طرح شہر میں کام کرتے رہیں گےتنقید کرنے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا لگتا ہے آج کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر یرغمال تھےان کے اپنے ٹاون چیئرمین ان کے رویے سے تنگ ہیں جس دن منہ کھلوایا بتاوں گا کون کون سے ٹاون ناظمین میرے ساتھ رابطے میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ اجلاس کے بعد اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر بھی موجود تھے میئر نے کہا کہکے ایم سی کے سالانہ بجٹ کی منظوری کے لئے بلائے گئے اجلاس میں اپوزیشن کے رویے نے ان کی منفی سوچ کو عیاں کردیا، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جائے اور چیزوں میں بہتری آئے اگر بجٹ تقریر سن لیتے تو انہیں معلوم ہوجاتا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی میں پانی سمیت دیگر شعبوں میں دیرینہ مسائل کو کیسے حل کر رہی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن یرغمال ہے۔