اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سیا ست میں تلخی کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں سمارٹ موو وکی ۔ انہوں نے حکومت اور اپو زیشن کے در میان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنا نے کیلئے پہل کی اور وہ اپوزیشن بنچوں پر گئے جہاں انہوں نے اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان ، سابق سپیکر اسدقیصر اور جے یو اآئی ف کے سر براہ مولا نا فضل الر حمنٰ سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا۔فروری کے الیکشن کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وزیر اعظم اپو زیشن لیڈر کی نشست پر گئے جسے سیا سی اور پارلیمانی حلقوں نے سراہا ہے ۔