• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی مریضوں کی تعداد31تک جا پہنچی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی انتظامیہ کے دعوؤں کے باجود رواں برس راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد31 ہوچکی ہے جو گزشتہ برس ان دنوں تک11تھی۔راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے23مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔جہلم میں ایک،چکوال میں سات مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ برس چکوال اور جہلم میں کنفرم مریضوں کی تعداد صفر تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا تھارٹی ذرائع کے مطابق رواں برس انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اب تک163ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہیں۔ 140جگہیں سربمہر،564چالان جبکہ اب تک سات لاکھ60ہزار500روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ادھر کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئےہسپتالوں میں ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کے ساتھ ساتھ ادویات و ضروری ٹیسٹس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ مون سون کی آمد و بارشوں کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ کا رسک بڑھ جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید