• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کا روٹ عارضی بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کا روٹ عارضی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو آگاہ کردیا گیا ، سی اے اے نوٹم کے مطابق اطلاق یکم جولائی (آج ) سے یکم دسمبر تک ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو عارضی طور بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کے روٹ کو عارضی طور بندش کا حکم نامہ جاری کر تے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان روٹ نمبر J183 کو بند کیا گیا ہے، عارضی طور اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو 6 ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔سی اے اے نوٹم کے مطابق حکم نامے پر یکم جولای سے اطلاق شروع ہوگا، بندش یکم دسمبر تک کی گی ہے۔
اہم خبریں سے مزید