اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابی تنازعات کی سماعت کیلئے آٹھ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق دائر الیکشن کمیشن کی اپیلوں کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ الیکشن کمیشن اپیلوں پر سماعت کریگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کریگا۔