• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ISI چیف کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہیں کی، اعلامیہ

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے ایجنسیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی سوشل میڈیا اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹویٹر اکاونٹ اور دیگر سوشل میڈیا پر 3 جولائی سے یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید