اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)ایف بی آر میں ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 19اور گریڈ20کے 101افسران کے تبادلے کر دیئے، ایف بی آرکے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20 کے 74 اور گریڈ 19کے 27افسران تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ، محی الدین اسماعیل کو کمشنر اپیلز لاہور ، شازیہ عابد کو کمشنر آرٹی او ون کراچی ، ظفر اقبال خان کو ڈی جی ، ڈائریکٹوریٹ آ ف انٹرنیشنل ٹیکسز ،محمد اعجاز خان کو ڈائر یکٹر ، انٹرنل آڈٹ ، آفتاب عالم کو چیف کمشنر آئی آر بہاولپور، یاسر علی چیف کمشنر آئی آر پشاور ، عاصم انصر صدیقی کو ڈائر یکٹر آئی آر ایس اکیڈمی کراچی ، محمد فرخ ، ڈائر یکٹر آئی آر ایس اکیڈمی لاہور ،حضور بخش لغاری کمشنر ایم ٹی او کراچی ، عامر امین بھٹی چیف سیلز ٹیکس پالیسی ، فضا بتول کمشنر ایل ٹی او زون فور لاہور ، محمد ابو بکر کمشنر اپیلز سرگودھا ، محمد ماجد ، کمشنر زون ٹو آر ٹی او گوجرانوالہ ، فیصل رؤف میمن کمشنر آئی آر اپیلز سکھر ، نفیسہ ستی کمشنر ان لینڈ ریونیو ریفنڈز آرٹی او راولپنڈی ، خالق فاروق میاں کمشنر ایل ٹی او لاہور ، محمد عاصم عالم، ساہیوال، یاسمین فاطمہ ، فیصل آباد، شکیل احمد احمد کاسانہ ، کراچی ، محمد اصغر خان کا تبادلہ کر دیاگیا ۔