• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، اعظم خان، پرویز خٹک، زبیدہ جلال بطور گواہ طلب

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ طلب کر لیا۔ریفرنس میں استغاثہ کے 30 گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔ بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے خلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ وکلا صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید