• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس اور ریلوے پولیس کی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کے زیر اہتمام مخدوم رشید میں پنجاب پولیس اور ریلوے پولیس کی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین، ایس ڈی پی او مخدوم رشید راؤ طارق پرویز اور دیگر افسران سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے، سی پی او ملتان نے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج بھی کبڈی کا کھیل بڑے شوق سے کھیلا اور دیکھا جاتا ہے، کبڈی بہادری، پھرتی اور مہارت کا کھیل ہے،ہماری کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں تاکہ نوجوان نسل کا مثبت سرگرمیوں کی طرف رحجان بڑھے۔
ملتان سے مزید