• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، لودھراں ،وہاڑی میں کارروائی،خلاف ورزی پر جرمانے

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے آئس فیکٹریز، ملک شاپس، ہوٹلز، سویٹس اینڈ بیکرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 105 لٹر ملاوٹی دودھ، 20 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر اور 6 کلو ممنوعہ اجزاء تلف کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 14 پٹھان والی ٹال کے قریب آئس فیکٹری کو برف کے بلاکس میں ذرات پائے جانے، فنگس زدہ واٹر پائپس کا استعمال کرنے پر 20 ہزار، گھانگلہ چوک پر ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر 15 ہزار، گلستان چوک پر نان شاپ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 15 ہزار، علی ٹاؤن میں بیکری کو فریزر میں ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی، خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ فلیورز کا استعمال کرنے پر 15 ہزار اور ڈی بلاک جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ہوٹل کو آلودہ جگہ پر فوڈ سٹوریج، کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر 18 ہزار روپے، بی 20 گلگشت میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ایکسپائری فوڈ آئٹمز کی موجودگی اپر 25 ہزار، چوک فاروق اعظم میں ڈیری شاپ کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے جبکہ بلاک 6 جہانیاں میں فوڈ مینوفیکچرنگ یونٹ کو پروڈکٹس کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 15، 15 ہزار روپے، محلہ محمد پور جھنگ روڈ پر سوڈا واٹر فیکٹری کو مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کرنے پر 12 ہزار، اڈہ عظیم آباد لودھراں میں سویٹس شاپ کو غیر معیاری اجزاء کی موجودگی پر 10 ہزار، غلہ منڈی کہروڑ پکا میں ہوٹل کے کچن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 16 ہزار جبکہ عارف بازار بوریوالا میں ملک شاپ کو دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید