• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تالیف: صائمہ ممتاز

صفحات: 260، قیمت: 2000 روپے

ناشر: اردو سخن ، اردو بازار ۔چوک اعظم (لیہ)

فون نمبر : 7844094 - 0302

شبیر ناقد بلاشبہ ایک ہمہ جہت قلم کار ہیں کہ ادب کی کوئی جہت ایسی نہیں، جس پر اُنہوں نے قلم نہ اُٹھایا ہو۔ زیرِ نظر کتاب، معروف اسکالر، صائمہ ممتاز کی پہلی تحقیقی کاوش ہے، جو شبیر ناقد کی شاعری میں موجود تلمیحات کا احاطہ کرتی ہے۔

اِس ضمن میں شبیر ناقد کے اکیس شعری مجموعوں میں موجود مذہبی، تاریخی ، مکانی و جغرافیائی ، لوک داستانوی اور ادبی تلمیحات کا عرق ریزی سے سراغ لگا کر نہ صرف مذکورہ تلمیحات کے واقعات اور قصّوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، بلکہ تلمیح سے متعلقہ اشعار اور کتب کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

صائمہ ممتاز نے شبیر ناقد کی شاعری میں جن ادبی شخصیات کو تلاش کیا ہے، اُن میں میر تقی میر، مرزا غالب، علّامہ اقبال، یاس یگانہ چنگیزی، خواجہ غلام فرید، فانی بدایونی، فیض احمد فیض، ن-م راشد، احمد فراز، ظہور احمد فاتح، جسارت خیالی اور دلبر مولائی شامل ہیں۔یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے، جب کہ اِس میں ڈاکٹر سیّد قاسم جلال، ڈاکٹر مختار ظفر، ڈاکٹر شکیل پتافی، پروفیسر جمیل احمد عدیل اور پروفیسر شفیق الرحمٰن الہ آبادی کے مضامین بھی شامل ہیں۔