• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ایم این سی ایچ پروگرام کا مستقل عملہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں میٹرنل نیوبورن اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم این سی ایچ ) پروگرام کا مستقل ہونے والا عملہ گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، صوبائی بجٹ کی منظوری کے باوجود پشاور اور دیگراضلاع کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے مرد وخواتین ملازمین کوتنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس کیوجہ سے انہیں سخت مالی ودیگر مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2021 میں 70 کے قریب ایم این سی ایچ پروگرام میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو گزشتہ 6ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں دیگر پروجیکٹس کی طرح ان ملازمین کی مستقلی کی منظوری بھی خیبر پختونخوا اسمبلی نے دی تھی تاہم حکومت کی جانب سے مستقلی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہونے کے سبب ان کی تنخواہیں روکی گئی ہیں جس سے یہ ملازمین قرض لینے پر مجبور ہیں اور انہیں یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی ودیگر اخراجات برداشت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان ملازمین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیر صحت قاسم علی شاہ اور سیکرٹری صحت وفنانس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں جلد ریلیز کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔
پشاور سے مزید