ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے بجلی کے بھاری نرخوں کے باعث ملک میں بڑے پیمانے پر صنعتوں اور کاروبار کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو منسوخ کرے، قیمتوں کی دوبارہ تشخیص اور ملکی توانائی کے بنیادی انفراسٹرکچر کو مدنظر رکھتے ہوئے معاہدوں سے متعلق قانونی شقوں کی حقیقی جانچ پڑتال کرے۔ میاں راشد اقبال نے کہا کہ آئی پی پیز کو دو ٹریلین روپے کی واجب الادا رقوم ملک کی معاشی سرگرمیوں کو مفلوج کر رہی ہے۔