• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان، ملتان میں انس کی پہلی ،فیضان کی دوسری ، رانیہ کی تیسری پوزیشن

ملتان ،بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹرنامہ نگار) تعلیمی بورڈ ملتان ،ڈیرہ غازی خان ‘بہاولپور نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2024ءمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا،ملتان بورڈ کے نتائج کے مطابق الیگژرہائی سکول فار بوائز شاہ رکن عالم ملتان کے طالب علم محمد انس نوید ولد محمد نوید اکرم نے 1200میں سے1191نمبر لے کرملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، مسلم پبلک ہائی سکول فار بوائز پیر اسماعیل بہاولپور روڈ ملتان کے محمد فیضان شوکت ولدشوکت حسین نے 1190نمبر لے کر دوسری اور تابندہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز سی بلاک بورے والا کی طالبہ رانیہ شاہددخترشاہد علی نے 1188نمبر لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، سائنس گروپ طلباء میں محمد انس نوید نے 1191نمبر لے کر پہلی ،محمد فیضان شوکت نے1190نمبرلے کر دوسری ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سیکنڈری سکول خانیوال کے علی بن عبداللہ ولد محمد عبداللہ نے 1187نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح سائنس گروپ طالبات میں رانیہ شاہد نے 1188نمبر لے کر پہلی ،علامہ اقبال گرلز ہائر سیکنڈری سکول شجاع آباد کی جویریہ ارشد دختر محمد ارشد اورپنز پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول لودھراں کی حفصہ نور دختر ناصرعلی نے1187نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی،جب کہ مسلم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی ممتاز آباد ملتان کی چشمان فاطمہ دختر شاہد حسین ، طالبہ حافظہ اقصیٰ علی دختر علی اظہر ،الائیڈ ہائی سکول فار گرلزگگو منڈی بورے والا کی طالبہ رمیشہ رفیق دختر رفیق احمد راور الائیڈ سکول فار گرلز کبیروالہ کی غنزہ سلطان دختر محمد نعیم کاشف نے 1186نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ طلباء میں الخیر پبلک ہائی سکول شالیمار کالونی بوسن روڈ ملتان کے منصب ریاض ولد محمد ریاض نے 1148نمبر لے کر پہلی ،کوارٹر نمبر20جامعہ حنفیہ آئی بلاک بورے والا کے محمد زوہیب اصغر ولد اصغر علی نے1116نمبرلے کر دوسری اور کوارٹر نمبر24جامعہ حنفیہ آئی بلاک بورے والاکے محمود احمد ولد محمد انور نے 1113نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 255 -ای بی بورے والا کی سعدیہ نورین دختر نوراحمدنے 1142نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول228-ای بی وہاڑی کی عائشہ نور دختر محمد ذوالفقار نے 1136نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول جودھ پور کبیر والہ کی طالبہ سحرش اہلکار نے 1134نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈیرہ غازیخان میں فیض عام سائنس گرلز سکینڈری سکول کرم داد قریشی ضلع مظفرگڑھ کی ماریہ بنت عبدالرحمن شاہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی قاضی ضلع لیہ کی سدرہ ضیاء اور سنٹرآف ایکسی لینس گرلز ڈیرہ غازیخان کی انشال فاطمہ نے 1186 نمبرلے کر مشترکہ طور پر دوسری، گریژن پبلک ہائی سکول کوٹ سلطان ضلع لیہ کے محمد عمیر اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 جام پور ضلع راجن پور کی ابیہا زینب اور فیض عام سائنس گرلز سکینڈری سکول کرم داد قریشی ضلع مظفرگڑھ کی علینہ آصف قریشی نے1185 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز سائنس گروپ میں گیریژن پبلک سکول کوٹ سلطان ضلع لیہ کے محمد عمیر نے 1185نمبر لے کر اپنے گروپ میں پہلی، گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول مظفرگڑھ کے اسد بخاری نے 1184نمبر لے کر دوسری، راشد منہاس ہائر سکینڈری سکول علی پور مظفرگڑھ کے سید محمد انس حیدر کاظمی، دی ویژن ہائی سکول لیہ کے محمد عبداللہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غاز یخان کے محمد عبدالرحمان نے 1182نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، گرلز سائنس گروپ میں فیض عام سائنس گرلز سکینڈری سکول کرم داد قریشی ضلع مظفرگڑھ کی ماریہ بنت عبدالرحمنا شاہ نے 1187نمبر لے کر اپنے گروپ میں بھی پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی قاضی ضلع لیہ کی سدرہ ضیاء اور سنٹرآف ایکسی لینس گرلز ڈیرہ غازیخان کی انشال فاطمہ نے 1186نمبر لے کر دوسری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1جام پو رضلع راجن پور کی ابیہا زینب، فیض عام سائنس گرلز سکینڈری سکول کرم داد قریشی ضلع مظفرگڑھ کی علینہ آصف قریشی نے1185نمبر لے کر اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی. بوائز جنرل گروپ میں مظفرگڑھ کے محمد کامران عاطف نے 1084نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول مرغائی راجن پور کے ذیشان حیدر نے 1075نمبر لے کر دوسری اور راجن پور کے غلام مرتضیٰ نے 1072نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز جنرل گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول قائد ڈیرہ غازیخان کی جبین فاطمہ نے 1155نمبر لے کر پہلی، سنٹر آف ایکسی لینس گرلز ہائی اینڈ نارمل سکول مظفرگڑھ کی علشبہ کوثر نے 1129 نمبر لے کر دوسری اور گرلز ہائی سکول باز والا مظفرگڑھ کی سونیا نواز نے 1105نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمشنر و چیئرمین ڈاکٹر ناصر محمو د بشیرنے بتایاکہ مجموعی طو رپر امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82.38فیصد رہا۔ انہوں نے بتایاکہ امتحان میں 37010طالبات نے کامیابی حاصل کی اور تناسب 87.17 جبکہ 39795طلباء نے 78.38کے تناسب سے کامیابی حاصل کی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے میٹرک سالانہ امتحان 2024ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا۔ اوور آل پوزیشن میں لڑکوں نے میدان مار لیا۔ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن سٹی گرامر سکول بہاول نگر کے طالب علم عکاشہ طارق نے 1193 نمبر لے کر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سٹیلائٹ ٹاون بہاول پور کی طالبہ منعم شاہد نے 1190 نمبر لیکر حاصل کی۔ نیشنل گریژن سیکنڈری سکول رحیم یارخان کے طالب علم محمد وقار احمد شاہ اور گورنمنٹ ماڈل سکینڈری سکول خان پور کے طالب علم محمد علی حیدر ساجد نے 1187 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید