• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، عدالتی عملہ کیلئے صنفی تشدد کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں عدالتی عملہ کے لیے صنفی تشدد کے موضوع پر دو روزہ تربیتی سیشن کاانعقاد کیا گیا، پروگرام کا مقصد شرکاء تربیت کو صنفی بنیاد پر تشدد یعنی جی بی وی سے متعلق معلومات کی فراہمی اورمتاثرین کو خدمت فراہم کرنے کی مہارت پیدا کرنا تھا۔ تربیتی پروگرام کا انعقادخیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے یو این ڈی پی پاکستان کے ʼʼرول آف لاء پروگرامʼʼ کے تحت یو این ویمن کے تعاون سے کیا۔ جس میں ضلع پشاور، سوات، چترال، خیبر، کرم، باجوڑ، کوہاٹ اور مردان سے پچیس عدالتی عملہ کے افراد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں فاضل عدالت عالیہ پشاورکے ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمن) ممریز خان خلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی جہانزیب شنواری، یواین ڈی پی پاکستان کی پروگرام منیجر جمیلہ ہمیت گاما، ڈین فیکلٹی ضیاءالرحمان دیگر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے مہمان خصوصی، یو این ڈی پی، یو این ویمن اور شرکاء ٹریننگ کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں عدالتی عملہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے، ان کی تربیت اور انصاف کی فراہمی میں ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ یو این ڈی پی پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چمیلہ ہمیت گاما نے اپنے خطاب میں پروگرام کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے عدالت عالیہ پشاور اور جوڈیشل اکیڈمی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی ممریز خان خلیل نے نظام انصاف کے شعبہ میں عدالتی عملہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پشاور سے مزید