• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام نالاں

پشاور ( وقائع نگار )شہر پشاور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے گھریلوصارفین سمیت کاروباری طبقہ کو بھی شدید پریشانی سے دو چار کر رکھا ہے دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر میں 12 اور نواحی علاقوں میں 18 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا،بجلی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی پریشانی سے دو چار ہے۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ کاروبار پہلے سے نہیں، رہی سہی کسر بجلی لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی ہے،بجلی بل اور دکانوں کا کرایہ ادا نہیں کر سکتے۔حکومت اور واپڈا حکام ہمارے حال پر رحم کرے اور بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے
پشاور سے مزید