• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد اسحق کی زیر صدارت سرحد چیمبر کا اجلاس

پشاور( لیڈی رپورٹر )یونائیٹڈ مارکیٹس ایسوسی ایشن اور پشاور صدر کینٹ کی مختلف تاجرتنظیموں نے بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق کی زیر صدارت سرحد چیمبر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے خصوصی طوہر پر شرکت کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی ٗ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور ٗ انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے صدر شوکت علی خان ٗ سرحد چیمبر کے سابق صدر ذوالفقار علی خان ٗ سابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗسابق نائب صدور عنایت خان ٗ جاوید اختر اور ندیم رؤف ٗ غضنفر علی ساول ٗ پشاور کینٹ کے مختلف پلازوں موبائل کے کاروبار سے وابستہ تاجر رہنماؤں ٗ تنظیموں کے سربراہان ٗ رہنما جس میں ڈینز ٹریڈ سنٹر ٗ ٹائمز سنٹر بلور پلازہ ٗ یونائیٹڈموبائل پلازہ ٗ مسلم پلازہ ٗ فلک سیر پلازہ کے صدور ٗ جنرل سیکرٹری اور عہدیداران سمیت تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے شمس الرحیم آفریدی ٗ ظہور خان ٗ غلام الرحمان ٗ سیف اللہ ٗ ملک سلیم اور دیگر نے خطاب کیا
پشاور سے مزید