پشاور(وقائع نگار) ڈبلیو ایس ایس پی میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہے گا اچھی کارکردگی پر مراعات اور انعامات دیئے جائیں گے خراب کارکردگی اور کام چوری کی صورت میں گھر جانا ہوگا عیدالاضحٰی صفائی مہم کی طرز پر معمول کا آپریشن جاری رکھا جائے اور اسی جذبے کے تحت روزانہ کی بہترین صفائی کو یقینی بنایا جائے جب تک عوام مطمئن نہیں ہوگی میں مطمئن نہیں ہونگا کہی سے کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی عید الاضحی صفائی مہم کی طرح معمول کی صفائی کی بھی ازخود براہ راست نگرانی کرونگا عید الاضحی صفائی مہم کو عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی معمول کے صفائی بہترین ہوگی تب بھی ہر طرف سے خوشی کا اظہار کیا جائے گا اور یہی ہماری کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن/ چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی ریاض خان محسود نے عید الاضحی پر بہترین صفائی کرکے انعامات پانے والے ڈبلیو ایس ایس پی کے تمام زونل منیجرز اور میونسپل انسپکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی