اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی مختلف یونین کونسل میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہروں کے قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام اباد نصر اللہ، نائب امیر محمد کاشف چوہدری اور زونل ناظمین نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی بلوں میں اضافہ واپس لے۔